حفاظت مسلم
عبدالله بن عمرروایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلى الله علیہ سلم نے فرمایا ہے:
پورا مسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ کے ایذاءسے تمام مسلمان محفوظ رہیں اور پکامهاجر وه
ہے جو ان تمام باتوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہے۔ (بخاری ومسلم) ترمذی و
نسائی نے اس حدیث میں اتنا اور ضافہ کیا ہے کہ کامل مومن ہے وہ جس کو لوگ اپنی جان و مال
کے بارے میں امانت دار سمجھیں۔ (ترجمان السنہ)
دوستوں کو جدا کرنا
حضرت عبدالرحمن بن غنم اور حضرت اساد بنت یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ بندگان خدامیں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جو چغلیاں
کھاتے ہیں اور دوستوں میں جدائی ڈلوادیتے ہیں۔الخ۔ (احمدوبیہقی)
دوستوں کی دل شکنی
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم
سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اپنے بھائی (مسلمان) سے (خواہ
خواه) بحث نہ لیا کرو اور نہ اس سے (ایسی) دل لگی کرو جو اس کو ناگوار ہو ) اور نہ اس سے کوئی
ایساوعدہ کرو جس کام پورا نہ کرو۔ (ترمذی)
فائدہ: البته اگر کسی عذر کے سبب پورا نہ کر سکے تو معذور
ہے، چنانچہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی
سے وعدہ کرے اور اس وقت وعدہ پورا کرنے کی نیت تھی مگر وہ وعدہ پورا نہیں کر سکا، اور (اگر
آنے کا وعدہ تھا تو وقت پر آ نہ سکا اس کا یہی مطلب ہے کہ کسی عذر کے سبب ایسا ہوگا تو اس
پر گناہ نہ ہوگا ۔ (ابوداؤد،ترمذی، حیات مسلمین)