اصلاح معاشرہخصوصی مضامین

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

IMG 20211027 WA0092 1

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’جب تم میں سے کسی کو پتہ نہ چلے کہ اس نے تین(رکعات)پڑھی ہیں یا چار؟ تو وہ ایک رکعت مزید پڑھ کربیٹھے بیٹھےدو سجدے کرے۔اگراس نے پانچ(رکعات)پڑھی ہوں گی تو یہ سجدے اس کی نمازکو جفت بنا دیں گے اوراگر چار پڑھی ہیں تو یہ شیطان کی ذلت کا سبب ہوں گے ‘سنن نسائی1239 ‏سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مہدی مجھ سے ( میری نسل سے ) ہوگا اس کی پیشانی فراخ اور ناک بلند ہوگی ، زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوگی اور سات سال تک حکومت کرے گا ۔ “ (سنن ابوداؤد حدیث نمبر : 4285) ‏حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ، نبی ﷺ پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ) ‏’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو نہایت بردبار اور بہت زیادہ سخی ہے۔ اللہ پاک جو عرش عظیم کا مالک ہے۔ اور اللہ پاک ہے جو سات آسمانوں کا مالک اور عزت والے عرش کا مالک ہے۔‘‘ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر : 3883)

Related Articles

Leave a Reply