آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 220 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امت کے لئے محبوب کبریا ﷺ کی فکر اور مصائب :
آداب مجلس – میرے بھائیوں اور دوستوں ! یہ ساری بھاگ دوڑ اسی کی ہے کہ اللہ جہنم سے بچا لے… ساری امت بلکہ ساری دنیا کے انسان ایمان لاکر جنت میں جانے والے بن جائیں… دوسری گذارش یہ ہے کہ بھائی مجلس کا شریک وہ ہوتا ہے کہ جو اول سے لیکر آخر تک بیٹھا رہے.. وہ شریک مجلس کہلاتا ہے… درمیان میں اٹھنا کوئی بشری تقاضا پیشاب وغیرہ ہو تو وہ الگ چیز ہے.. اس کے علاوہ اجتناب کرنا چاہئیے.. بیان کے ختم ہونے پر مجلس ختم نہیں ہوتی، کام تو چل رہا ہے… تشکیل کے ختم ہونے پر مجلس کا اختتام ہوتا ہے… اکثر مجمع نیا آیا ہوا ہے… ممکن ہے بعضوں کے لئے لفظ تشکیل ہی نیا ہو کہ یہ کیا مطلب ، تشکیل کیا ہوتی ہے ، لیکن بہر حال اتنی گذارش تو ہے کہ بھائی جب تک نام لکھنے کا عمل ہو رہا ہو تو سارے بھائی تشریف رکھیں ، تو جب یہ مجلس ختم ہوتی ہے پھر فرشتہ کہتا ہے :
قوموامغفور لکم
اٹھو ! تم سب کی بخشش ہو گئی…
تو اس کے لئے گذارش ہے کہ مجلس سے پورا نفع اٹھانے آداب میں سے یہ ہے کہ آخر تک بیٹھا رہے… ٹھیک ہے ناں بھائی..
(جاری)
( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 229 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )
Join https://t.me/MaulanaTariqJameel