آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 216 : ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دین کے لئے قربانیاں پیش کی گئی : دین ایسے نہیں پھیلا بلکہ اس کے پیچھے بہت قربانیاں ہیں.. صحابہ کی مائیں اگر ہماری ماؤں کی طرح کرتی اور کہتی میری آنکھوں کے سامنے رہو.. بیوی کہتی میرے حق ادا کرو.. اگر صحابہ کی بیویاں بھی ایسی ہوتی تو آج ہندوستان میں اسلام نہ ہوتا… محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ کے حصے میں ہندوستان ، سندھ ، پنجاب کا سارا اسلام ، دیپالپور کشمیر تک پہنچے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ کل چار مہینے رہے ہیں… چار مہینے کے بعد یہاں آ گئے سوا دو سال یہاں رہے پھر شہید کر دئیے گیے… لیکن کروڑوں انسانوں کا اسلام دونوں میاں بیوی کے کھاتے میں چلا گیا… قیامت کے دن دونوں میاں بیوی نبیوں کی شان کے ساتھ جنت میں جا رہے ہوں گے… یہ کوئی انہونے چھوٹا سودا کیا ہے بلکہ بہت بڑا سودا کیا ہے.. میرے بھائیوں اور بہنوں ! دنیا کے انسانوں کو اس محنت پر لانا ہماری محنت کا مرکز ہے اور یہی ہمارا درد ہے اور یہی ہمارا غم ہے کہ کوئی دوزخ میں جانے نہ پائے.. اس سوچ کے ساتھ چلیں کے ایک ایک کے پیچھے ہماری محنت ہو ؟ ہمارے ذمے کیوں ہے ؟ ہمارے ذمے ختم نبوت کی وجہ سے ہے… ہم کہتے ہیں ہمارے نبی کے بعد کوئی نبی نہیں… اچھا اگر نبی نہیں تو پھر عورتیں عورتون کو دین سمجھائیں اور مرد مردوں کو سمجھائیں… صرف اپنے نماز روزے سے نجات ہونے کی نہیں ہے… ہم بنی اسرائیل کی طرح نہیں ہیں کہ کونے کونے میں بیٹھے اللہ کریں اور بچ جائیں… ہمیں تو ساری دنیا میں پھرنا پڑے گا… اللہ کا پیغام سنانے کے لئے.. (جاری) ( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 226 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم #آؤ_جنت_پکارتی_ہے
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close
-
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا27/10/2021
Tafseer e Quran is proudly powered by WordPress